وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے گولکنڈہ قلعہ پر قوم پرچم لہرایا ( ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے آج یوم آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرایا اور عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے دوران تلنگانہ کے عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کی پرواہ کیے بغیر ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔

https://x.com/i/status/1823954476861993269

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ملک کے عوام سے اپنے وعدے کو نبھانے کی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 میں سونیا گاندھی نے کریم نگر میں تلنگانہ کے عوام سے علحدہ ریاست کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد 2 جون 2014 کو ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی خواہشات کے مطابق حکومت کرکے ریاست کو ترقی دے گی اور عوام سے کئے گئے ہر وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں