مفتی انس اور ثنا خان کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد ’اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے‘

حیدرآباد (دکن فائلز) اسلام کی خاطر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس کے ساتھ ہندوستان کے 78 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ترنگا پرچم لہراکر ہندوستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ 15 اگست کے موقع پر ملک بھر میں مسلمانوں نے یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

https://www.instagram.com/p/C-rrialAhvV/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f3b8f256-703d-4874-a74a-f8b360e722cd&img_index=1

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا خان اور انکے شوہر مفتی انس نے مشترکہ پوسٹ جاری کی جس میں اس جوڑے جو سفید لباس کی ٹوئننگ کرتے دیکھا گیا۔ مذکورہ پوسٹ میں ثنا خان سفید عبایا میں ملبوس ہیں جبکہ انکے شوہر بھی سفید کرتا شلوار میں اہلیہ کے ہمراہ کھڑے ہیں، اس شوٹ کے دوران اس جوڑے نے اپنے ہاتھ میں ہندوستانی پرچم تھاما ہوا ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کیپشن میں لکھا کہ’میرے تمام پیارے ہندوستانیوں کو 78 واں یوم آزادی مبارک ہو۔ اللہ ہمارے ملک اور اس کے عوام کی ہمیشہ حفاظت فرمائے۔ اس ملک کو روشن کرے۔’ ثنا خان کی پوسٹ اور خصوصی پیغام منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں