حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر بھر میں مسلمانوں نے گستاخ سوامی رام گری کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ ناسک، احمد نگر، سمبھاجی نگر (اورنگ آباد)، مالیگاؤں، ممبئی، بیڑ، ناندیڑ، بیجاپور سمیت دیگر علاقوں کے مسلمانوں نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ مسلمانوں کے غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے متنازعہ سوامی کے خلاف ریاست کے دو مقامات پر کیس رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ بعض اطلاعات میں بتایا گیا کہ سوامی کے خلاف 5 پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے۔
مسلمانوں کی بڑی تعداد نے سمبھاجی نگر (اورنگ آباد)، بیجاپور اور گنگاپور کے علاوہ دیگر علاقوں میں متنازعہ سوامی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور گستاخ کے خلاف سخت کاروائی کا پولیس سے مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بیجاپور میں سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں کمشنر آفس کے روبرو مسلمانوں نے جم کر احتجاج کیا اور پولیس سے گستاخ سوامی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران علاقہ میں ماحول انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ سمبھاجی نگر میں مسلمانوں نے اپنی دکانیں بند رکھ کر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل گستاخ سوامی رام گری مہاراج نے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی۔