سینئر صحافی حبیب علی الجیلانی کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) سینئر صحافی حبیب علی الجیلانی ولد حبیب محمد الجیلانی کا آج صبح ساڑھے آٹھ بجے اویسی ہسپتال میں انتقال ہوگیا وہ 61 برس کے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ وہ آئی این این نیوز میں بیورو چیف تھے اور تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین میں بھی ذمہ دار تھے۔

نماز جنازہ آج بعد نماز عصر (عصر کی نماز ٹھیک 4 بجے) جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کےلئے مرحوم کے برادر حبیب عثمان الجیلانی سے فون نمبر 9491011905 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں