آندھراپردیش کی فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ میں 17 افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش کے اچوتاپورم میں فارما کمپنی کی فیکٹری میں خوفناک ریکٹر دھماکہ سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل اکنامک زون میں فارماسیوٹیکل کمپنی کے پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانہ پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ حادثہ کے بعد زخمیوں کو این ٹی آر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

https://x.com/i/status/1826227419260297460

ڈسٹرکٹ کلکٹر کے مطابق ری ایکٹر کے دھماکے کی وجہ سے نہیں ہوا اور ممکنہ طور پر یہ بجلی کے تاروں میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 افراد پلانٹ کے اندر پھنس گئے تھے جنہیں بچا لیا گیا۔ پلانٹ میں دو شفٹوں میں کُل 380 ملازم کام کرتے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر سوا دو بجے کھانے کے وقفے کے دوران پیش آیا جس کی وجہ سے زیادہ اموات نہ ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں