سکندرآباد کی مشہور پیراڈائز ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد کی معروف پیراڈائز ہوٹل میں آج شام اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھنے سے گاہک اور عملہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ علاقہ میں بھی تشویش دیکھی گئی۔ ہوٹل میں اچانک آگ کا شعلہ بھڑک اٹھا اور دھواں پھیلنے لگا جس کے بعد گاہک افراتفری کے عالم میں ہوٹل سے باہر آگئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں :
https://x.com/i/status/1827003545989562800

فائر فائٹرز نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاہکوں کو فوری طور پر ہوٹل سے باہر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تمام لوگ محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں