حیڈرا نے معروف اداکار ناگرجنا کے این کنونشن کو منہدم کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن (حیڈرا) کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم آج ہائیڈرا کے اہلکاروں نے مادھاپور میں واقع معروف این کنونشن کو منہدم کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کنونشن سنٹر کے مالک تلگو فلموں کے معروف اداکار ناگرجنا تھے۔

آج صبح حیڈرا نے سخت سیکوریٹی کے درمیان این کنونشن کے خلاف بلڈوزر کاروائی کی۔ حکام نے یہ قدم ہائیڈرا کمشنر کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ شکایت موصول ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ فلم اداکار ناگارجنا نے تھما کنٹہ تالاب پر قبضہ کرکے تین ایکڑ پر یہ شاندار کنونشن سنٹر بنایا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1827204073935769959

واضح رہے کہ ہائیڈرا کی جانب سے گذشتہ چند دنوں کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منہدم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں