حزب اللہ نے اسرائیل پر 320 مزائیلوں کی بارش کردی، صیہونیوں نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر آج علی الصبح 320 راکٹ اور 100 سے زائد دھماکہ خیز ڈرون سے خوفناک حملہ کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔ حزب اللہ نے اپنے حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320 راکٹ فائر کیے اور یہ ہمارے بدلے کا صرف پہلا مرحلہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ انٹیلی جنس اطلت ملنے کے ساتھ ہی جنوبی لبنان میں پیشگی حملے کر رہی ہے۔ تاکہ حزب اللہ کی طرف سے ممکنہ حملوں کو شروع ہونے سے بھی پہلے روک دیا جائے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل میں آئندہ 48 گھنٹوں کےلیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کردیا گیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا جنہیں اب بحال کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اتوار کی صبح لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی پیشگی حملوں کے بعد ملک بھر میں 48 گھنٹے کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں