انجمن محبان اردو کا عالمی مشاعرہ ’پیام امن‘ : منصف ٹی وی کی خاص پیشکش میں ملک و بیرون ملک کے شعرا کی شرکت

حیدرآباد : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام ایک یادگار عالمی مشاعرہ ’پیام امن‘ بیاد ظہیرالدین علی خان و راموجی راو 28 اگست کو شام 7 بجے رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوگا جس کا افتتاح جوپلی کرشنا راؤ وزیر آبکاری و ٹورازم تلنگانہ اور محترمہ سامکچہ کرن (راموجی راؤ کی بہو) منیجنگ ڈائرکٹر راموجی فلم سٹی کریں گے۔

لطیف الدین لطیفؔ کی اطلاع کے بموجب نگرانی سید مسکین احمد بانی و معتمد انجمن کی ہوگی اور صدارت نواب محبوب عالم خان کریں گے۔ جناب پرکاش گوڑ رکن اسمبلی‘ جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست‘ محمد فہیم الدین قریشی نائب چیرمین و صدر ٹمریز‘طاہر بن حمدان صدرنشین اردو اکیڈیمی‘ جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ‘ جناب عبیداللہ کوتوال صدرنشین اقلیتی مالیتی فینانس کارپوریشن‘ محمد اظہرالدین سابق کرکٹر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سید عمران الدین منیجنگ ڈائرکٹر منصف ٹی وی‘ حبیب نصیر‘ سی ای او اینڈ ایڈیٹر انچیف منصف ٹی وی‘ فیاض انجم انصاری ممبئی‘ محمد قمرالدین سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن‘ خسرو نواب ممتاز تاجر‘ خلیق الرحمن کانگریس قائد‘ محمد مرتضیٰ‘ عامر جاوید‘ تاج احمد خان ممتاز تاجر مہمانان اعزازی ہوں گے۔

اس مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے ممتاز شعراء انور کمال بحرین‘ ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی دبئی‘ سرور نیپالی نیپال’سردار سریندر نسگھ شجرؔ دہلی‘ حامد بھنساولی مہاراشٹرا‘ نعیم اختر خادمی برہان پور‘ شمیم عباس ممبئی‘ فہیم فاکر لکھنو‘ ڈاکٹر لکشمن واحد ممبئی‘ ڈاکٹر عائشہ طارق شیخ سمن ممبئی‘ نندنی سنگھ اعظم اترپردیش‘ رفیق سوداگر کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل‘ سردار سلیم‘ سیف نظامی‘ انجنی کمار گوئیل‘ بصیرخالد‘ رفیعہ نوشین کے علاوہ ممتاز طنز و مزاج کے شعراء شاہد عدیلی‘ اور لطیف الدین لطیف اپنا کلام سنائیں گے۔ نظامت فاخر ادیب کی ہوگی۔ لطیف الدین لطیف نے مزید کہاکہ اس تقریب میں راموجی راؤ اور ای ٹی وی کی اردو خدمات پر سامکیجہ کرن کو محب اردو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حیدرآبادی تہذیب اور اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ اس مشاعرہ میں ظہیرالدین علی خان مرحوم اور راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا جائے گا۔

اہل ذوق مشاعرے سے لطف اندوز ہونے اور خراج عقیدت پیش کرنے معہ احباب شرکت کریں۔ داخلہ کی عام اجازت ہوگی۔ یہ مشاعرہ منصف ٹی وی کی خاص پیشکش ہے۔ واضح رہے کہ منصف ٹی وی ہندوستان کا نمبر ایک اردو سٹلائٹ ٹی وی چیانل ہے۔ منصف ٹی وی اپنے قیام کے بعد سے مسلسل اپنی خاص پیشکش‘ تازہ ترین خبروں اور شعور بیداری پروگراموں کے ذریعہ ہر شعبہ کی نمائندگی کررہا ہے جس کی وجہ سے منصف ٹی وی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں