ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کا دیہانت

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ناندیڑ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کا آج دیہانت ہوگیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ بیمار تھے۔ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران اُنہوں نے آج آخری سانس لی۔

ایم پی وسنت راؤ چوہان کی موت پر مہاراشٹرا میں کانگریس کے انچارج نانا پٹولے نے افسوس ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ، اے آئی سی سی سکریٹری سپمت کمار نے کمس ہاسپٹل میں آنجہانی لیڈر کو خراج پیش کیا۔ بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ سی کرن کمارریڈی نے بھی اُن کی موت پر افسوس ظاہر کیا اور کہا ہے کہ مہاراشٹرا کانگریس کو اُن کی موت سے کافی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں