حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے مظفرنگر میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق للیتا نے مبینہ طور پر جے پرکاش کو اپنے گھر والوں کی مدد سے قتل کردیا اور اس کی لاش تھیلے میں پیک کر کے پھینک دی۔
لڑکی نے مبینہ طور پر اپنی غیر اخلاقی نجی ویڈیوز لیک کرنے کی پاداش میں بوائے فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے روڈ پر پھینک دی۔ للیتا کماری نے اپنے دوست جے پرکاش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک بیگ میں پیک کیا اور اسے روڈ کنارے پھینک دیا۔
للیتا کماری اور جے پرکاش کے درمیان گزشتہ 3 سال سے تعلقات تھے، جب جے پرکاش کو شک ہوا کہ للیتا کسی اور سے بھی دوستی میں ہے تو اس نے للیتا کے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے جے پرکاش کو شادی کے معاملات طے کرنے کے بہانے مظفر پور میں واقع اپنے کزن کے گھر بلایا جہاں انہوں نے اپنے والد، بھائی اور بہنوئی کی مدد سے جے پرکاش کو بری طرح تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا۔
میڈیا کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دو افراد کو سائیکل پر جے پرکاش کی لاش کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جے پرکاش کی لاش روڈ کنارے ایک تھیلے سے برآمد ہوئی، جے پرکاش کی والدہ نے معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا 4 ماہ قبل گھر آیا تھا جس کے بعد لڑکی نے اسے کسی سے بھی ملنے نہیں دیا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا۔
(ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.indiatoday.in/newsmo/video/muzaffarpur-crime-woman-murders-boyfriend-after-he-leaked-her-explicit-video-2588695-2024-08-27