سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے والے ملعون کے خلاف فرد جرم عائد

(ایجنسیز) سویڈن کے پروسیکیوٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سلسلہ وار طریقے سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے دو ملزمان کے خلاف ثبوت اکٹھنے کرنے کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروسیکیوشن اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ دو افراد نے 4 مختلف مواقع پر ایک گروپ یا عقیدہ رکھنے والے افراد کو اشتعال دلانے کا جرم کیا جب انہوں نے اسلام کی مقدس کتان کو مسجد کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر جلانے کی کوشش کی۔

سینئر پروسیکیوٹڑ اینا ہنکیو نے بیان میں کہا کہ دونوں افراد کے خلاف ان چاروں واقعات کے دوران بیانات دینے اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے ارادے سے قرآن جلانے پر قانونی کارروائی کی گئی کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ مسلمانوں کے عقائد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ثبوت بڑے پیمانے پر ویڈیو ریکارڈنگز پر مشتمل ہیں اور ان کی شناخت سیلوان مومیکا اور سیلوان نجیم کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں ایک سال قبل ہونے والے ان ناپسندیدہ واقعات پر مسلم دنیا میں بڑے پیمانہ پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں