مسلمان اپنی دینی و ملی ذمہ داری کو پورا کریں، کیو آر کوڈ اسکین کرکے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف جے پی سی کو میل لکھیں، مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل (اپنے دوست احباب کو بھیجیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ملک کے تمام مسلمانوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے پر زور دیا گیا۔ محمد فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) نے وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلہ میں رائے طلب کی ہے۔ ایک معزز شہری ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر اپنی رائے جے پی سی تک ضرور پہنچائیں۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پلیٹ فارم سے مضبوط منظم اور متفقہ طریقے سے رائے دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اپنی دینی، ایمانی، شرعی اور شخص ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی رائے ضرور بھیجیں۔

’رائے بھیجنے کے لیے آپ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں یا QR کوڈ کو اسکین کریں۔ اگر لنک کام نہ کرے تو پھر لنک کو کاپی کرکے گوگل کروم میں پیسٹ کریں۔ لنک اوپن کرنے کے بعد ہندی یا انگریزی زبان منتخب کریں، اس کے بعد ”جی میل کھولیں‘‘ پر کلک کریں، جواب جی میل میں کھلنے کے بعد صرف سینڈ بٹن پر کلک کرنے سے یہ جواب جے پی س کو پہنچ جائے گا۔`

لنک پر کلک کرکے جے پی سی کو متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف میل کیا جاسکتا ہے۔۔

https://tinyurl.com/is-no-waqf-amendment

https://waqf.pages.dev/

اپنا تبصرہ بھیجیں