حیدرآباد میں زمین سے دھواں اٹھنے لگا! لوگ حیرت زدہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد سے متعلق ایک سنسنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں زمین سے دھواں نکل رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز (جمعرات) کو جوبلی ہلز کے، کے بی آر پارک میں زمین سے دھوا نکل رہا تھا۔ یہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شروع میں دھواں کم مقدار میں نکل رہا تھا بعد میں اس میں شدت آتی۔ متجسس راہگیر جائے وقوعہ کے گرد جمع ہو گئے جس سے علاقے میں ٹریفک جام ہو گیا۔

دھواں نکلنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کچھ روز قبل محکمہ بجلی کی جانب سے یہاں زیرزمین 11 کے وی کا کیبل بچھایا گیا تھا، اسی وجہ سے دھوا نکل رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید کیبل کو نقصان پہنچنے یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھوا نکل رہا ہوگا۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ یا محکمہ برقی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

https://x.com/i/status/1831914662558068824

اپنا تبصرہ بھیجیں