حیوانیت کی انتہا: گائے پر بھونکنے سے ناراض شدت پسند شخص نے کتے کو لاٹھی سے مار مار کر قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک شدت پسند شخص نے گائے پر بھونکنے والے کتے کو لاٹھی سی مار مار کر قتل کردیا۔ فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے مراد آباد ایک شدت پسند شخص نے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا جبکہ اس واردات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں لوگوں کو اس شخص کو برا بھلا کہتے اور یہ سوال کرتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کتے کو ڈنڈے کیوں مار رہا ہے۔ کتے پر ڈنڈے برسانے والا شخص ایک ڈیری فارم کا مالک ہے جس نے کتے کو گائے پر بھونکنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مراد آباد پولیس نے کتے پر تشد کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں پر ظلم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں