حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کی سوپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی پہلی بیٹی کا دنیا میں استقبال کیا ہے۔ قبل ازیں اداکارہ کو ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں شریک کرایا گیا تھا۔ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں انہیں داخل کرلیا گیا تھا۔
ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔