حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع گاندھی ہاسپٹل میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ نشہ میں دھت ایک شخص نے اسے ذہنی مریض بھی بتایا جارہا ہے نے اچانک خاتون ڈاکٹر جھپٹ پڑا اور پکڑنے کی کوشش کرتا رہا جس کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر کا ایپرون پھٹ گیا۔ اس پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاندھی ہاسپٹل کے کیزولٹی وارڈ میں ایک انٹرن خاتون ڈاکٹر پر ایک نشہ میں دھت مریض نے حملہ کردیا۔ حملہ کے بعد ہاسپٹل عملہ اور وہاں موجود لوگوں کو ڈاکٹر کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

بعد میں حملہ آور شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے اہلکاروں نے پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کی جانب سے اس معاملہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹرز کی حفاظت خاصکر خاتون ڈاکٹرز کے تحفظ پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں