حیدرآباد (دکن فائلز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ تمام حضرات جانتے ہیں وقف امینڈمینٹ بل 2024 کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC)نے رائے مانگی تھی مجھے بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے QR Code اور لنک کے ذریعے بھرپور طریقے سے اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
آخری تاریخ 13 ستمبر تھی، تاہم اس سلسلہ میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ابھی دو دن کا موقع مزید باقی ھے اور 15 ستمبر بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک ای میل قبول کئے جائیں گے ، اس لحاظ سے دودن بڑھ گئے ہیں اور ہمیں جواب بھیجنے کا مزید موقع مل گیا ھے۔
لہٰذا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ اور اس ملی جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین!