بڑی خبر: ون نیشن، ون الیکشن کو مودی کابینہ کی ملی منظوری، پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل ہوگا پیش

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے ’ون نیشن ون الیکشن‘ پر ایک اور اہم اقدام کیا گیا ہے۔ مودی کابینہ نے اس تجویز کو ہری جھنڈی دکھادی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ اس بل کو آئندہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مودی کابینہ نے ون نیشن ون الیکشن پر رام ناتھ کووند کی زیرقیادت کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری دی۔ مرکزی حکومت نے آج ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کی تجویز کو منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں