بڑی خبر: چارمینار کے دامن میں جشن میلادالنبی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں جشن میلاد النبی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ چارمینار کے دامن میں بھی آج رات جشن کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقہ میں افراتفری دیکھی گئی۔

آتشزدگی کے واقعہ کے بعد علاقہ میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق چارمینار کے دامن میں جشن میلاالنبی کےلئے لگائے گئے ساونڈ سسٹم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ آگ نے کپڑے کے شامیانہ اور ڈیرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فوری طور پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اپ ڈیٹ جاری۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں