حیدرآباد (دکن فائلز) اسلام کی خاطر بالی وڈ کو خیر باد کہہ کر حجاب اپنانے والی اداکارہ ثنا خان اپنے ماضی کو یاد کرکے روپڑیں۔ حال ہی میں ثناء خان نے اداکارہ روبینہ دلیک کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
ثنا خان نے اسلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ بحیثیت عورت مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ شیطان نے مجھے کب برہنہ کیا؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایک شلوار قمیض پہن کر بالوں میں تیل لگاکر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ کٹ اور سلیولیس تک پہنچی، اب بھی یاد کروں تو مجھے رونا آتا ہے۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘یقین جانیے میں اب یہ سوچتی ہوں تو مجھے رونا آجاتا ہے’، یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے ثناء خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ ثناء خان کو روتا دیکھا کر روبینہ ان کے برابر میں جاکر بیٹھ گئیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کا یہ سفر دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے’۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/DADj8rdSSuS/?utm_source=ig_embed&utm_campaign
واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سے شادی کی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، جس کا نام معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے نام پر رکھا گیا۔