پونے میں پانی کا ٹینکر اچانک زمین میں دھنس گیا، سڑکوں کی ناقص تعمیر کی قلعی کھل گئی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے پونے میں میونسپل باڈی کا ایک پانی کا ٹینکر سڑک سے گذرتا ہوا اچانک زمن میں دھنس گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد صارفین کی جانب سے سڑکوں کی بہتر انداز میں تعمیر کے بلند دعوؤں پر سوال اٹھائے جارہے ہیں اور حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1837133952290599112

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پونے کی اک سڑک سے پانی کا ٹینکر گذر رہا ہے اور اچانک پیچھے کا حصہ زمین میں دھنستا ہے اچانک چند سکنڈ میں پورا ٹینکر زمین میں دھنس جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1837113031282557117

میونسپل افسران اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں