حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر شجاعت علی صوفی نے ملک کی کچھ ریاستوں میں سپریم کورٹ کی روک کے باوجود جاری بلڈوزر کاروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام سے سوال کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے امتناعی احکامات کے باوجود کچھ ریاستوں میں مناسب طریقہ کار پر عمل کیے بغیر انہدامی کاروائی جاری ہے۔
حیدرآباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے ایسی ریاستوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی چیف جسٹس آف انڈیا سے خواہش کی۔ علی نے مزید کہا کہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں آمریت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔