حیدرآباد (دکن فائلز) چھتیس گڑھ کے نارائن پور-دنتے واڑہ سرحد پر جنگ میں سیکورٹی فورسز نے آج چھتیس ماؤنوازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران فورسس کو یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس نے کل ماؤنواز مخالف آپریشن بڑے پیمانہ پر شروع کیا تھا تاہم آج دوپہر ہوئے ایک بڑے انکاونٹر میں 36 سے زیادہ نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موقع سے بڑی مقدار میں ہتھیار، اسالٹ رائفلس، اے کے سیریز دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ بڑی تعداد میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
انکاونٹر کے بعد کچھ نکسلائیٹس فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم سیکورٹی فورسز ان کا تعاقب کررہی ہے جو گھنے جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔