حیدرآباد (دکن فائلز) باگمتی ایکسپریس کو 11 اکتوبر کی رات کاواراپیٹائی علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ میسور سے دربھنگہ جانے والی باگمتی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں دو ڈبوں میں آگ لگ گئی جبکہ 12 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ حادثہ میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد راحت اور بچاؤ کام جاری ہیں تاہم ریلوے لائین کو دوبارہ بحال کرنے کےلئے بھی کاروائی کی جارہی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1844773599544041765
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات کاواراپیٹائی میں پیش آیا۔ ٹرین کرناٹک کے میسور سے بہار کے دربھنگہ جارہی تھی۔ کاواراپیٹائی چینائی سے صرف 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔