کاغذنگر کا ایک گھر جہاں تمام مرد حضرات گورنمنٹ ٹیچر ہیں!

(دکن فائلز ؍ محمد مفخم احمد) تلنگانہ کے کاغذ نگر کے دو بھائیوں نے یہ ثابت کردیا کہ اگر صحیح مقصد کے لئے شوق و جذبہ ہو اور کڑی محنت کی جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ حال ہی میں منعقد ہوئے ڈی ایس سی امتحان میں محمد حذیفہ اور محمد حمزہ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ دونوں سرپور میں لوناویلی گاؤں کے اسکول اسسٹنٹ دانش احمد کے فرزند ہیں۔ جبکہ حذیفہ اور حمزہ کے تایا منصور احمد بھی ریٹائرڈ اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ٹیچر ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں بھائیوں کے دو چاچا انیس احمد اور رئیس احمد بھی اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ٹیچر ہیں۔ حذیفہ اور حمزہ نے قبل ازیں سب انسپکٹر پوسٹ کےلئے بھی امتحان لکھا تھا۔

دونوں بھائیوں کی ڈی ایس سی میں کامیابی کے بعد رشتہ داروں، دوست احباب اور محلہ والوں کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں