حیدرآباد: مانصاحب ٹیک کی مندر میں گوشت کا ٹکڑا پائے جانے کے بعد ہلکی کشیدگی، پولیس کی وضاحت (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقہ میں اس وقت ہلکی سے کشیدگی پھیل گئی جب ایک مندر کے احاطہ میں گوشت کا ٹکڑا ملا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوچما بستی میں 12 اکتوبر کی رات کو حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایک مندر میں گوشت کا ٹکڑا پایا گیا۔

https://x.com/i/status/1845330979910713680

اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پتہ چلا کہ گوشت کے ٹکڑے کو ایک آوارہ کتے نے مندر کے قریب گرایا تھا۔ پولیس نے ویڈیو کو شیئر کرکے کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آوارہ کتے نے مندر کے احاطہ میں گوشت کے ٹکڑے کو گرادیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں