حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ پولیس نے حکمراں کانگریس کے رکن اسمبلی کو ایک خاتون کی جانب سے عریاں ویڈیو کال موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کو گذشتہ 14 اکتوبر کو رات دیر گئے ایک ویڈیو کال موصول ہوئی۔
نامعلوم نمبر سے ویڈیو کال موصول ہونے پر رکن اسمبلی نے سمجھا کہ حلقہ کے کسی شخص نے انہیں فون کیا ہے۔ انہوں نے جیسے ہی کال کو ریسیو کیا تو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک خاتون برہنہ حالت میں بات کررہی تھی۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر کال کو منقطع کردیا۔ انہوں نے فوری طور پر اس معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی تاکہ ہوسکتا ہے کہ اس طرح کی حرکت انہیں بلیک کرنے یا ان کی شبہہ کو بگاڑنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حکام اب اس کال کے ذمہ داروں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی بدنیتی پر مبنی کوئی ارادہ تو نہیں تھا۔