شمش آباد کی مندر میں توڑ پھوڑ، ہندو تنظیموں کا احتجاج، علاقہ میں کشیدگی، ملزم کو فوری گرفتار کرنے پولیس کا تیقن

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں شمش آباد ایئرپورٹ کالونی کی ہنومان مندر پر نامعلوم حملہ افراد نے پر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے بعد علاقہ میں تناؤ دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح جب عقیدتمند مندر آئے تو انہوں نے دیکھا کہ مورتیوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اس کا اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر عقیدتمندوں کو تیقن دیا کہ جو بھی اس واقعہ کے پیچھے ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے گا۔ تاہم کچھ ہندوتوا تنظیموں کے ارکان بھی بڑی تعداد میں مندر پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے بھی بھارتی جمیعت کو تعینات کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں