سکندرآباد۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی

حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد سے شالیمار جانے والی ایکسپریس ٹرین کے کچھ ڈبے آج صبح پٹری سے اتر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر اوم پرکاش چرن نے تصدیق کی کہ نلپور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک B1 اور دو دیگر ڈبے شامل تھے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ واری خصوصی ٹرین کولکاتا سے تقریباً 40 کیلومیٹر دور نالپور میں پٹری سے اتر گئی۔ پٹڑی سے اترنے والی کوچز میں ایک پارسل وین بھی شامل تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 22850 سکندرآباد – شالیمار ہفتہ وار ایکسپریس کھڑگ پور ڈویژن کے نلپور اسٹیشن سے گزر رہی تھی جب بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے نے کہا کہ سانتراگچی اور کھڑگپور سے ایک حادثہ ریلیف ٹرین اور طبی امدادی ٹرینوں کو فوری طور پر امداد کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ مسافروں کو کولکاتا لے جانے کے لیے بسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں