بابا صدیقی پر فائرنگ کرنے والا اہم ملزم اترپردیش میں گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے خاص دوست و سابق وزیر بابا صدیق کے اصل قاتل کو اترپردیش کے بہرائج سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اترپردیش پولیس کی مدد سے بہرائج میں کاروائی کرتے ہوئے بابا صدیقی پر گولی چلانے والے تین شوٹرز میں کلیدی ملزم شیوکمار گوتم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے شیوکمار کی مدد کرنے کے الزام میں مزید چار افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر 2024 کو ممبئی میں بابا صدیقی پر تین بندوق برداروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی معروف اداکار سلمان خان کے بہت قریبی دوست تھے۔ ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے و رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ قتل کی ذمہ داری مبینہ طور پر جیل میں قید لارنس بشنوئی گینگ نے لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں