حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے وکیل کلیان جی، چاقو کے حملہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح آئی میکس کے قریب نامعلوم موٹر سیکل سوار نے ایڈوکیٹ کلیان ونشیکر کو چاقو مار کر زخمی کردیا اور ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ چاقو کے حملہ میں ایڈوکیٹ کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔