طلاق سے ناراض شخص نے شہریوں کو گاڑی سے کچل دیا، 35 ہلاک اور 43 زخمی

(ایجنسیز) چین میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانے کا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔

کار ڈرائیور کی شناخت 62 سالہ فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔ گرفتار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں