دہلی میں توہین رسالت کا ملزم ملعون ارمان گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی پولیس نے جامعہ نگر علاقہ کا رہنے والا نوجوان ارمان کو سوشل میڈیا اسٹیٹس پر مبینہ طور پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اے بی پی لائیو کی رپورٹ کے مطابق ملعون ارمان کی عمر 28 سال ہے جبکہ اس نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کیا۔

ملعون ارمان کی حرکت کے بعد علاقہ کے مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق ملزم ارمان، نام نہاد مسلم بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ میں ہفتہ کی رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر ایک مبینہ مسلمان نوجوان کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کئے گئے قابل اعتراض ریمارکس کا ویڈیو وائرل ہوا۔ اس واقعہ کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور جامعہ تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں