(ایجنسیز) پاکستان میں خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ حملہ میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں۔
مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون سمیت 38 افراد شامل ہیں جب کہ متعد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔