حیدرآباد (دکن فائلز) مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹولی چوکی کے بموجب اسلام کے بنیادی عقائد وتعلیمات سے آگاہی اور مسلم معاشرہ میں سرگرم مختلف ارتدادی فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے سلسلہ میں مورخہ 23/نومبر بروز ہفتہ بعد مغرب تا مورخہ 24/ نومبر بروز اتوار بعد عشاء مسجد آمنہ پیرامونٹ کالونی ٹولی چوکی میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹولی چوکی کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ رکھا گیا ہے۔
مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ مولانا محمد ارشد علی قاسمی، مولانا موسیٰ خان ندوی، مولانا شاہ فضل الرحمٰن محمود، مولانا انصار اللہ قاسمی، مولانا مفتی عبدالمنعم فاروقی، مولانا مفتی غلام محمد نوید قاسمی اور مولانا وجیہ الدین قاسمی کے عقائد وایمانیات اور مختلف ارتدادی فتنوں سے متعلق عنوانات پر تربیتی خطابات ہوں گے مورخہ 24/نومبربروز اتوار بعد ظہر تا عشاء جناب سید علیم احمد آرکٹیکٹ کے مکان آئیڈیل ہومس بلڈنگ میں خواتین کی شرکت کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔
شرکاءپروگرام کے لئے قیام وطعام کا انتظام رہے گا ،مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹولی چوکی کے تمام ارکان وعہدیداران سے بردرانِ اسلام سے مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے،مزید تفصیلات ان فون نمبرات 9440596555-9948683120 پر معلوم کی جاسکتی ہے۔