سنبھل جامع مسجد کمیٹی کے صدر گرفتار، ایس ڈی ایم اور پولیس پر سازش و فائرنگ کا الزام عائد کرنے کے بعد ظفر علی کے خلاف کاروائی

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش پولیس نے سنبھل جامع مسجد کے صدر کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ انہوں نے کچھ دیر پہلے ہی پریس کانفرنس کرکے پولیس اور ایس ڈی ایم پر انتہائی سنگین الزام عائد کئے تھے۔ ظفر علی نے ایس ڈی ایم سنبھل کو سنبھل واقعہ کےلئے ذمہ دار قرار دیا تھا اور پولیس پر نابالغ مسلم بچوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ظفر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری سے قبل ظفر علی کا بیان، ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) ڈاکٹر راجندر پنسیا نے جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ظفر علی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مسجد کمیٹی کے صدر کو صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بھی پریس کانفرنس کرکے ظفر علی کے تمام الزامات کی تردید کی۔ پولیس نے بتایا کہ دو الگ الگ تھانوں میں کل 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی ایف آئی آر میں تقریباً 2500 افراد نامعلوم اور 8 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں