جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔ تاہم اپوزیشن جماعت نے اس فیصلہ کو غیرآئینی قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں اس فیصلہ کو منسوخ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں