سنبھل جارہے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو اترپردیش پولیس نے روک دیا، کانگریس رہنما تشدد متاثرین سے ملاقات کے خواہاں (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اترپردیش کے سنبھل جانے سے روک دیا گیا، وہ اپنی بہن و وائیناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے ساتھ سنبھل کا دورہ کرکے تشدد متاثرین سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ غازی پور بارڈر پر پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس کے سینئر رہنما کے سی وینوگوپال کو روک دیا ہے۔

https://x.com/i/status/1864187180609884346

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنبھل میں امتناعی احکامات نافذ ہیں جس کی وجہ سے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کو چہارشنبہ کے روز غازی پور سرحد پر روک دیا گیا۔ راہول گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران صبح غازی پور سرحد پر پہنچے جہاں پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی اور انہیں سنبھل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران اترپردیش سرحد پر پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت دیکھی گئی۔ کانگریس کارکنوں نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا۔

https://x.com/i/status/1864186619101892889

راہل گاندھی نے پولیس سے کہا ہے کہ انہیں سنبھل اکیلے جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو ان کی گاڑی میں سفر کرنا مناسب نہ لگے تو وہ انہیں اپنی گاڑی میں لے کر چل سکتی ہے۔ تاہم، پولیس انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو سنبھل جامع مسجد کے سروے کی مخالفت میں زبردست احتجاج کیا گیا تھا جو پرتشدد ہوگیا۔ اس دوران ہوئی فائرنگ میں پانچ مسلم نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ راہل گاندھی تشدد سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے انہیں دلاسہ دینے کےلئے سنبھل کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں