حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کی فتح کے بعد ملک چھوڑجانے والے معزول صدر بشارالاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روس نے انہیں سیاسی پناہ دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشارالاسد اور ان کے اہل خانہ روس پہنچ گئے ہیں اور روس نے انسانی بنیادوں پر ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا نے متضاد رپورٹس دی تھیں کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔