حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) جنرل اسمبلی کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
جنرل اسمبلی کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امدادی ادارے اُنروا نے بھی حمایت کردی، جنرل اسمبلی کی پہلی قرارداد میں فوری، مستقل اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری قرارداد میں اُنروا پرپابندی کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے بل پر اظہار افسوس کیا گیا، جنرل اسمبلی کی قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
امریکہ، اسرائیل اور7 دیگر ممالک نے جنگ بندی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔