حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو کے سابق طالب علم و سماجی رہنما عمر خالد کو دہلی فسادات سازش کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عمر خالد کو خاندان میں شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے متعدد دنوں کے لیے عبوری ضمانت دی گئی ہے۔
خالد کو اپنی کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ ککڑڈوما کورٹ نے عمر خالد کو 7 دنوں کےلئے عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ فی 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات میں شازش سے متعلق مقدمہ کے سلسلے میں گذشتہ چار سالوں سے عدالتی تحویل میں ہیں۔ عبوری ضمانت کی مدت 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوگی۔