یہودی آباد کار غنڈوں نے ایک اور مسجد پر حملہ کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں یہودی آباد غنڈوں نے اسرائیلی فوج کے حصار میں ایک مسجد ’’الولیدین‘‘ پر حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں ایک مسجد کو آگ لگانے کی ناپاک حرکت کی گئی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے مسجد کی دیواروں پر “بدلہ” اور “عربوں کی موت” جیسے نفرت انگیز اور نسل پرستانہ نعرے عبرانی میں اسپرے سے لکھے۔ سلفیت کے گورنر نے تصدیق کی کہ یہ مکروہ کام یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے کیا اور ان کے حصار میں ہی واپس چلے گئے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستی کی ایک صریح کارروائی اور اسرائیل کی انتہا پسند دائیں بازو کی حکمران حکومت کی دہشت گردی قرار دیا۔

ادھر اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے آگاہ ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے میں اس سے قبل یہودی آباد کار متعدد فلسطینیوں پر حملے کرکے انھیں قتل اور زخمی بھی کرچکے ہیں۔ جس پر امریکہ سمیت عالمی قوتوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث یہودیوں پر پابندیاں بھی عائد کیں اور اسرائیل کو خبردار بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں