حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان کے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس سے قبل میونسپل کارپوریشن نے درگاہ کے قریبی علاقہ میں تجاوزات کو ہٹانے کےلئے بلڈوزر کاروائی کی۔ جمعرات کی صبح کارپوریشن کی ٹیم نے اندرکوٹ، ادھائی دن کا جھوپڑا، دہلی گیٹ سمیت کئی مقامات پر کارروائی کی، اس موقع پر بھاری پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی سڑکوں اور نالوں پر سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کی گئی تاکہ عرس کے دوران آنے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
https://x.com/i/status/1872180173954789389
اجمیر درگاہ کے قریب کی گئی بلڈوزر کاروائی کی دکانداروں اور مقامی لوگوں نے سخت مخالفت کی اور شدید احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں میں ٹکراؤ بھی ہوا۔ اجمیر درگاہ کے قریب بلڈوزر کاروائی کی شدید مخالفت کی گئی تاہم اس دوران کئی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔
دہلی گیٹ اور ڈھائی ادھا دین جھونپڑی کے قریب بھی بلڈوزر کاروائی کی گئی اور کئی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ علاقہ میں اب بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
اپ ڈیٹ جاری۔۔۔