حائیڈرا کے قیام کے بعد جائیداد کی خریدی میں احتیاط برتی جارہی ہے، پرانی تعمیرات پر کمشنر رنگناتھ کا بڑا بیان (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ HYDRA کے اقدامات کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ ہوا ہے اور اب پلاٹوں اور فلیٹوں کے نئے خریدار احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ آج ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حائیڈرا کو اب تک 5,800 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات میں غیر مجاز یا غیر قانونی تعمیرات کی زیادہ شکایات ہیں۔

رنگناتھ نے کہا کہ ہائیڈرا نے اب تک 200 ایکڑ اراضی کو بچایا ہے۔ اب تک 8 تالاب اور 12 پارکوں کو بچایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے حوالے سے سال 2000 سے 2024 تک کی تصاویر اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ایف ٹی ایل کے حوالے سے ہم ایک شفاف اور سائنسی و تکنالوجی پر مشتمل طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے حدود اور بفر زون قائم کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر نے انکشاف کیا کہ حائیڈرا کی کارروائیوں سے لوگوں میں غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں بیداری بڑھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایف ٹی ایل اور بفر زونز کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے تعمیر کردہ مکانات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حائیڈرا ماضی میں بنائے گئے مکانات کے خلاف کاروائی نہیں کی جائےگی۔ ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے خبردار کیا کہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تجارتی عمارتوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں