حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل کی جانب سے متعدد کامن انٹرنس ٹیسٹ کا شیڈول جاری کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کونسل نے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
EAPSET (زرعی، فارمیسی) کا امتحان 29 اور 30 اپریل کو ہوگا۔
EAPSET (انجینئرنگ) کا امتحان 2 سے 5 مئی منعقد ہوگا۔
ECET امتحان کا انعقاد مئی 12 کو
EDSET یکم جون کو ہوگا۔
LAWCET اور پی جی لا سیٹ کا امتحان 6 جون کو ہوگا
ICET امتحان 8 اور 9 جون کو ہوگا
PGECET امتحان 16 سے 19 جون تک ہوگا۔