حیدرآباد (دکن فائلز) دونوں تلگو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ میں کچھ ہی ہفتوں بعد سالانہ امتحانات منعقد ہوں گے، جس کے چلتے طلبا میں زبردست ذہنی دباؤ دیکھا جارہا ہے جبکہ بعض طلبا انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔ اے پی کے اننت پور میں ایک انٹرمیڈیٹ طالب علم کلاس میں پڑھ رہا تھا کہ بغیر کسی وجہ اچانک اس نے اپنے جوتے اتارے اور کلاس کے باہر جاکر بالکنی سے چھلانگ لگادی۔
اس واقعہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چرن دیگر طلبا کے ساتھ کلاس میں بنچ پر بیٹھا ہے، اس نے اچانک اپنے جوتے اتارے اور کلاس روم سے باہر گیا اور کالج بلڈنگ کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی۔ چرن جو کہ شدید زخمی تھا، اسپتال لے جانے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ چرن کی موت کے بعد والدین صدمہ سے دوچار ہیں۔
#CCTVFootage: కాలేజీ బిల్డింగ్ పై నుంచి దూకేసిన స్టూడెంట్
అనంతపురం నారాయణ కాలేజీలో ఇంటర్ విద్యార్థి చరణ్ ఆత్మహత్యకు సంబంధించిన సీసీటీవీ ఫుటేజ్ బయటికొచ్చింది.
క్లాస్ లో కూర్చున్న విద్యార్థి ఒక్కసారిగా లేచి వెళ్లి, చెప్పులు విప్పేసి కారిడార్ నుంచి కిందకు దూకేశాడు.
తరగతిలో ఉన్న… pic.twitter.com/x9gYfU71Eg
— Tupaki (@tupaki_official) January 23, 2025
ماہرین کے مطابق پڑھائی کو لیکر زیادہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے طالب علم اکثر انتہائی قدم کےلئے مجبور ہوتے ہیں، اسی لئے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ پڑھائی کو لیکر زیادہ سختی نہیں کی چاہئے۔


