چھتیس گڑھ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ جشن پور میں واقع اسکول میں ایک خاتون ٹیچر نشہ میں دھت کلاس روم میں سوگئی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صدیقی روز کی طرح ایک سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے۔ انہوں نے دورہ کے موقع پر دیکھا کہ ایک خاتون ٹیچر نشہ میں دھت کلاس روم میں فرش پر لیٹی ہوئی ہے۔
صدیقی نے طلبا سے ٹیچر سے متعلق دریافت کیا تو طلبا نے بتایا کہ خاتون ٹیچر کچھ روز سے روز شراب پی کر اسکول آرہی ہے۔
ایجوکیشن آفیسر نے اس سلسلہ میں سدانیکا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی جس کے بعد دو خاتون کانسٹیبلوں کی مدد سے ٹیچر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ٹسٹ کرایا گیا۔
خاتون ٹیچر جگپتی بھگت کو معطل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 16 جون سے شروع ہوئے تعلیمی سال میں اب تک جشپور ضلع میں پانچ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا جن میں سے تین اساتذہ کو نشہ کی حالت میں اسکول آنے پر معطل کیا گیا۔
Female teacher reaches school drunk, sleeps on classroom floor