حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب کے جیزان میں ایک دلخراش سڑک حادثہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 9 ہندوستانی شہری شامل تھے۔ 9 ہندوستانی شہری میں سے ایک کا تعلق تلنگانہ سے تھا۔ دیگر چھ افراد کا تعلق نیپال اور گھانا سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 26 مزدور جیزان میں اپنے کام کی جگہ پر بس میں سفر کر رہے تھے۔ بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہریوں میں تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹپلی منڈل سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ کپیلی رمیش اور کیرالہ کے کولم کیرالاپورم سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ وشنو پرساد پلائی شامل ہیں۔
دیگر مہلوکین کی شناخت بہار کے محمد محتشم، طارق عالم، مہیش چندر، مظفر حسین خان ابران، پشکر سنگھ دامی، سخالن حیدر، اور دیناکر کے طور پر کی گئی۔