حیدرآباد (کن فائلز) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے بعض زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ میں کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ایسا نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ہدایات کے مطابق ’مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا غیراسلامی اعمال ہے اور یہ سنت سے ثابت بھی نہیں ہے۔‘ اسی طرح حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ ’طواف کعبہ کے لیے جو جائز عمل ہے وہ حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔‘